بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے، آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی حکومت نے مان لیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی میں گیس کےجہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔

ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے جلد پروگرام لے کر آئیں گے، تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پر براہ راست ٹیکس لگایا، جس سے 200 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، براہ راست ٹیکس انقلابی قدم ہے، پچھلی حکومت کو 3 ڈالر پر گیس مل رہی تھی لیکن انہوں نے نہیں لی، تبدیلی اور نئے پاکستان کی بات کرنے والی گزشتہ حکومت ایسے اقدامات نہ کرسکی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت کی مشاورت سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، چیلنجز آئیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے اور مسائل حل ہوں گے، دوست ممالک سے تکنیکی مدد، سرمایہ کاری اور تجارت کریں گے، کشکول کا زمانہ ختم ہوگا، نیا زمانہ آئے گا، اتحادی حکومت ضرور تبدیلی لے کر آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے، پاکستان کے اربوں ڈالر کوئلے کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں، خواجہ آصف کی سربراہی میں افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، افغانستان سے انشااللّٰہ کوئلہ آنا شروع ہو گا، کوئلے کی درآمد سے 2 ارب ڈالر کے قریب بچیں گے، افغانستان سے کوئلہ ڈالر میں نہیں روپے میں خریدیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.