بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیڈی کانسٹیبل کی ہلاکت کا ملزم ایس پی عارف شاہ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر فرار

اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی ہلاکت کا ملزم ایس پی عارف شاہ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اقرا کی موت زہریلی چیز کے باعث ہوئی۔

ملزم ایس پی عارف شاہ اور ملزمان افتخار اور محمد علی مفرور ہیں، ملزمان نے لیڈی کانسٹیبل کے قتل کے الزام پر عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

 پولیس کے مطابق ایس پی عارف شاہ اور اقرا نذیر کے درمیان طویل میسجز اور کال کا ریکارڈ ملا ہے، ایس پی عارف شاہ پولیس تحقیقات کا حصہ نہیں بنے، ان کے خلاف اس بات کی تحقیقات بھی ہونی تھی کہ انہوں نے ماتحت ملازمہ کو سرکاری رہائش گاہ پر کیسے ٹھہرایا۔

ملزم ایس پی عارف شاہ اقرا کی لاش کو کراچی میں ان کے لواحقین کے پاس بھجوانا چاہتا تھا، ایس پی عارف شاہ کے ساتھ کام کرنے والے دو پولیس ملازمیں پر ثبوت ضائع کرنے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.