gay hookup places in gloucester county nj burley bike hookup hookup Wyoming curvy hookup hookup Parsippany NJ pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: فلیٹ میں گیس سے دم گھٹ کر1 شخص جاں بحق، 4 بیہوش

کراچی کے علاقے گلزارِ ہجری میں فلیٹ میں گیس بھر جانے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ ماں، بیٹی اور دیگر 2 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں ایک گھر کے کمرے میں…

پولیس کے مطابق گلزارِ ہجری میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس بھر جانے کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور لڑکے لڑکیوں سمیت 4 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں فلیٹ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر سے لائٹ نہیں تھی اور جنریٹر چل رہا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

گھر میں گیس کی بدبو جب اہلِ علاقہ کو آئی تو انہوں نے دروازہ توڑ کر لوگوں کو نکالا۔

پنجاب کے ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے گاؤں میں فارم کے کمرے میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت طارق عباسی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ افراد میں 45 سالہ فرحانہ، 12 سالہ انعمتہ، 17 سالہ عاشر اور 16 سالہ حذیفہ شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.