کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب فائر بریگیڈ آفس کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2 ملازم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، چوتھا ملازم جان بچا کر فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
واقعہ کے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ آپریٹر ڈیوٹی پر تھا جبکہ محبوب گارڈ کی ڈیوٹی پر تھا کہ اس دوران 2 ملزمان آئے جن کے ہاتھ میں پستول تھا۔
ملزمان نے محبوب سے پوچھا کہ باقی لوگ کہاں ہیں اس نے کہا اندر ہیں جس کے بعد ایک ملزم عامر قریشی اور ارشاد کو اندر سے لیکر آیا۔
زخمی فائر مین محمد ارشاد نے بتایا کہ ہمیں اکٹھا کرکے نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔
ساٹ:ذیشان صدیقی
Comments are closed.