بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو 9 مارچ کو سائفر سے آگاہ کردیا گیا تھا، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کا عمران خان کو 7 مارچ کا سائفر دیر سے ملنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو تو خود انہیں سائفر کا علم ہوچکا تھا۔ عمران خان کو ممکنہ طور پر 9 مارچ کو ہی سائفر سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار کہا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم سب کو سائفر کا متن پڑھ کر سُنایا گیا تھا۔

شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو سائفر کے بارے میں فوری طور پر بتادیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سائفر لیک پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائفر کو شہباز شریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑا اچھا کیا انہوں نے لیک کردیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہوجائے تاکہ پتہ تو چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.