بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس کا شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ ہوٹل سے گھر منتقل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا۔

پاکستان کرکٹ بوڈ (پی سی بی) ترجمان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ آئندہ 2 روز اپنے گھر میں آئسولیشن کریں گے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

سات میچز کی سیریز میں 1-2 کے خسارے کے بعد گرین شرٹس نے شاندار کم بیک کیا۔

فاسٹر بولر کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی جس کے بعد وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

ترجمان کرکٹ ٹیم کے مطابق اس دوران پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.