کراچی کی مختلف جیلوں سے آج غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ تین ماہ میں 858 افغان مرد، خواتین اور بچے رہا کئے جاچکے ہیں۔
غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آج کراچی کی مختلف جیلوں سے 137 افغان باشندوں کو رہا کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی دستاویزات کے مطابق سینٹرل جیل ویمن سے 11 افغان خواتین قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
ریمانڈ ہوم اور کراچی کی بچہ جیل سے 18 سال سے کم عمر افغان قیدی رہا ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 107 افغان مرد قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
فروری میں 200 افغان قیدیوں کو رہا گیا، جبکہ جنوری میں 520 افغان قیدیوں کو صوبے کی مختلف جیلوں سے رہا کیا گیا تھا۔
رہا ہونے والے تمام قیدی اپنی سزائیں پوری کرچکے، تمام افراد کو مختلف عدالتوں سے دو دو ماہ کی سزائیں ہوئی تھیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو افغان قیدیوں کی کسٹڈی لے کر چمن بارڈر پر لے جانے اور افغان قونصل خانے کو بھی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متلعق آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.