ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی کے ڈرائیور کی تنخواہ دو لاکھ روپے ماہانہ

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے ڈرائیور کی تنخواہ 2017 میں دو لاکھ روپے ماہانہ تھی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اب مکیش امبانی اپنے ڈرائیور کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں لیکن بھارت میں بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کے اچھے عہدیداروں کی تنخواہ بھی دو لاکھ نہیں ہوتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے گھریلو ملازمین ایک نجی کمپنی کے ذریعے بھرتی کیے جاتے ہیں۔

ان کے ڈرائیورز کو بلٹ پروف سمیت دیگر جدید گاڑیاں چلانے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔

سلمان خان اپنے ذاتی محافظ شیرا کو سالانہ دو کروڑ روپے تنخواہ دیتے ہیں، شیرا ان کے ساتھ 20 سال سے کام کر رہا ہے۔

کرینہ کپور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے آیا کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیتی ہیں۔

اکشے کمار اپنے ذاتی محافظ کو سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تنخواہ دیتے ہیں جبکہ امیتاب بچن کے ذاتی محافظ کی سالانہ تنخواہ ڈیڑھ کروڑ سالانہ ہے۔

عامر خان کے ذاتی محافظ یووراج گھورپدے کی سالانہ تنخواہ دو کروڑ روپے ہے۔

شاہ رخ خان اپنے باڈی گارڈی کو سالانہ ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.