ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

انٹر بورڈ کراچی نے سال اول سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا

انٹر بورڈ کراچی نے انٹر سال اول سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات انور علیم کے مطابق انٹر سال اول کے سالانہ امتحانات کےلیے 24 ہزار 671 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی۔

ناظم امتحانات کے مطابق 24 ہزار 253 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 10 ہزار 130 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

3 ہزار 919 نے 5 پرچوں، 3 ہزار 610 نے 4 پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.