ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

فواد چوہدری نے چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متناز ع قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری کا عمل متنازع قرار دے دیا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت قانونی اعتبار سے نہیں ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.