اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان

کراچی میں آج جاری ضمنی بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انتخابات کے لیے 172 پولنگ بلڈنگز بنائی گئی ہیں اور 302 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 12 پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 10 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جن عمارتوں میں پولنگ  ہو رہی ہے وہاں پر کیو آر ایف دستے تعینات ہیں اور باہر آر آر ایف پیٹرولنگ پر ہے۔

ہنگامی حالات و صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس کے خصوصی دستے ترتیب دیے گئے ہیں۔

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ عوام کے جان و مال کا تحفظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہٰیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.