اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

ششی تھرور کا منی پور میں صدارتی راج لگانے کا مطالبہ

بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھارت کی ریاست منی پور میں صدارتی راج نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی ریاست منی پور میں کئی دنوں بعد بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں اور مودی حکومت صورتِ حال قابو کرنے میں ناکام ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں پُرتشدد واقعات والے علاقوں سے 20 ہزار افراد انخلاء کر چکے ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس بدستور معطل اور متاثرہ اضلاع میں کرفیو بھی نافذ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پولیس اسٹیشنوں سے ہتھیار بھی چرا لیے ہیں جس سے حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتظامیہ نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کئی دنوں سے جاری کشیدگی میں 54 افراد مارے جا چکے ہیں اور کئی املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.