اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔

چوتھا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 113 اعشاریہ 483 ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113 اعشاریہ 286 ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کی باضابطہ شروعات کے بعد پاکستان پہلی بار ٹاپ پر آیا ہے۔

آفیشل رینکنگ کے آغاز سے قبل پاکستان آخری مرتبہ اگست 1991ء میں ٹاپ پر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.