بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

کراچی: شاہ فیصل میں گھر کی چھت گر گئی، 1 شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں گھر کی چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس دوران پیش آیا جب 2 منزلہ عمارت پر تیسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی۔ 

پولیس نے بتایا کہ 2 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 1 شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، حادثے کی جگہ پر رش کے باعث ریسکیو اہل کاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.