بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شاہراہ پاکستان پر واقع نجی میڈیکل سینٹر سے نومولود بچہ اغوا

کراچی میں شاہراہ پاکستان پر واقع نجی میڈیکل سینٹر سے نومولود بچہ اغوا کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد اسپتال عملے کی خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے، اہلخانہ کے مطابق 2 خواتین ڈاکٹر اور نرس کے روپ میں آئیں۔

پولیس کے مطابق خواتین نے کہا کہ بچے کی طبیعت خراب ہے، اُسے آئی سی یو میں لے کر جارہے ہیں، کچھ دیر بعد آئی سی یو گئے تو بچہ وہاں نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق مغوی بچے کی ولادت آج صبح ہی ہوئی تھی۔

اسپتال کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں 2 خواتین بچہ لے کر رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.