بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

کراچی سے طوفان بپرجوائے کا فاصلہ بڑھ گیا

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے سمندری طوفان بپرجوائے کا فاصلہ بڑھ گیا ہے۔

سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 370 کلو میٹر دور ہے، اس سے قبل یہ 340 کلو میٹر کی دوری پر آ گیا تھا۔

سمندری طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 355 کلو میٹر جبکہ کیٹی بندر کے جنوب اور جنوب مغرب میں 290 کلو میٹر دور ہے۔

سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات بڑھنے لگے، کراچی پر بادلوں کا راج ہے، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات کے تحت کراچی پر بادلوں کا راج ہے، تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن، کورنگی، ملیر، شارع فیصل ،گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

موسم ابر آلود ہونے کے باوجود شہر کا موسم بدستور گرم ہے۔

بارش کے چھینٹے پڑتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.