کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 روز بعد سی این جی اسٹیشن صرف 24 گھنٹوں کے لیے صبح کھول دیئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 4 روز بعد کھول دیے گئے جبکہ سی این جی اسٹیشن کھلنے کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
موسم سرما کے باعث سندھ بھر میں گیس کا شدید بحران جاری ہے جبکہ کراچی سمیت صوبے میں چار دن سی این جی اسٹیشنز بند رہی ہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہےکہ سی این جی کی بندش سے شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے جبکہ محنت کش کم آمدنی والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے حکومت سی این جی تسلسل کے ساتھ فراہم کرے۔
واضح رہے پاکستان میں سردی کی شدت کے باعث گیس بحران کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایل این جی اور دیگر مقامی گیس اسٹیشنز بھی بند کردیئے گیے تھے۔
خیال رہے سندھ بھر میں گیس کا بحران تاحال جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جبکہ سوئی گیس حھام کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائن بہت مخدوش حالت میں ہیں۔
The post کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.