اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

کراچی: سرکاری نرخ پر آٹے کی عدم فروخت پر کارروائی، دکانداروں کی گرفتاری و جرمانے

کراچی میں سرکاری نرخ پر آٹا فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 85 دکاندروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ 

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لیے شہر کے 85 دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دکانداروں کو گرفتار کیا جبکہ مجموعی طور پر تین لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ضلع شرقی میں 30 دکانداروں کے خلاف ضلع غربی میں 11 اور وسطی اور ملیر اضلاع میں دس دس دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ضلع جنوبی میں دو لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع شرقی میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 3 افراد گرفتار کیے گئے۔

ضلع ملیر میں 2 دکاندار گرفتار اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع وسطی میں 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.