اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

شکارپور کچے کے علاقے سے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا

شکارپور، ناپر کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔

ڈاکوؤں نے رہائی کیلئے پہلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تاہم مشکل سے چالیس لاکھ روپے میں رہائی کیلئے مانے۔

ایس ایس پی فیضان علی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 2 مغوی بازیاب کر لیے گئے، ڈاکو مغویوں کو منتقل کر رہے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق مقابلے میں ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

فیضان علی کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیورز کو خانپور انڈس ہائی وے سے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.