اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

عمران خان کی ہرزہ سرائی نے سیاست کو بدنام کیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی نے سیاست کو بدنام کیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے معاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی احتساب کے نام پر نواز شریف کو ہٹانے اور ن لیگ کو نشانہ بنانے کے گرینڈ ڈیزائن کا حصہ رہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان 2013ء سے ملک میں انتشار اور افراتفری کے ایجنٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی نے سیاست کو بدنام کیا، معاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.