اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

ن لیگ اپنے امپائرز منتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے امپائرز منتخب کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے دشمن کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنا حیران کن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ غیر جانبدار شخص کے لیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے نیب کے ساتھ رضاکارانہ واپسی کا معاہدہ بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا کہ محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس نمبر 17/2016 میں قرار دیا تھا کہ رضاکارانہ واپسی کی صورت میں وفاقی یا صوبائی، نہ کسی ریاستی ادارے میں عوامی عہدہ نہیں رکھا جا سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کا مذاق بنادیا، الیکشن کمیشن کا اقدام پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دے گا، کل پریس کانفرنس میں اس پورے فسانے کو بےنقاب کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.