اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ولی خان بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان جنگل کراس پر پیٹرول پمپ لوٹ رہے تھے،  ملزمان نے لیویز فورس کی گاڑی دیکھنے پر فائرنگ کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.