اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

چینی ارب پتی بزنس مین اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے

چینی ارب پتی اور چائنا ایور گرینڈے گروہ کے چیئرمین ہوئی کا یان اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے ہیں۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق ہوئی کا یان کبھی 42 ارب ڈالرز کے مالک تھے، تاہم اب ان کی دولت گھٹتے گھٹتے صرف 3 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔ 

انتہائی دولت مند اور چین کے بااثر بزنس مین ماضی میں اپنی بےپناہ دولت کے باعث ایشیا کے دوسرے متمول ترین شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ 

امریکی میڈیا گروپ بلوم برگ کے بلین ایئر انڈیکس کے مطابق اب وہ صرف 3 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔ 

امریکی میڈیا ادارے کے مطابق صرف ہوئی کا یان ہی بلکہ مزید پانچ دولت مند ترین افراد بھی 65 ارب ڈالرز کھو بیٹھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.