بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: رات سے بوندا باندی اور ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ایئرپورٹ، ملیر، گلستان جوہر اور دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مطلع ابرآلود، تیز ہوائیں، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہرکا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.