کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، جس کی آج شام ایئر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی کے سٹی اسٹیشن اور اطراف میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا ، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے، فضائی معیار آلودہ ہونے سے اسموگ ہو رہی ہے۔
بھارتی شہر دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جس کی ایئر کوالٹی انڈیکس 196 ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں لاہور نمبر تیسرا ہے جس کی ایئر کوالٹی انڈیکس 191 ہے۔
منگولیا کا شہر الن بتار 169 انڈیکس کے ساتھ چوتھے اور ممبئی 161 انڈیکس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed.