کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی کی رینجرز کی موبائل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
شرافی گوٹھ شاہ فیصل پل پر تیز رفتار گاڑی نے اسنیپ چیکنگ پر مامور رینجرز کی موبائل کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں موبائل میں موجود 3 رینجرز اہلکار سمیت گاڑی میں سوار 4 افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دوران علاج ایک رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت حوالدار محمد طفیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے دوران بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
Comments are closed.