بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بلڈنگ گرانے کے باعث سب میرین انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں غیر قانونی بلڈنگ گرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث بوٹ بیسن سے کورنگی سب میرین انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں ایس بی سی اے عملےنے غیر قانونی4 م نزلہ رہائشی عمارت گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سے ٹریفک کو بائیں جانب متبادل راستہ فراہم کر کے تین تلوار بھیجا جا رہا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ریس کورس سے ٹریفک کو سعودی قونصلیٹ کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

اس موقع پر رہائشیوں کا کہنا تھا کہ عمارت کاغذات کے اعتبار سے سرکاری محکمے سے منظور شدہ ہے، ہمیں بجلی، گیس اور پانی کے بل دیے جاتے ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورنگی روڈ سے بوٹ بیسن کی طرف سب میرین انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.