اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

کراچی: باپ کے ہاتھوں سمندر میں ڈبوئے گئے 1 بچے کی لاش نکال لی گئی

کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر سمندر میں 4 روز قبل باپ کے ہاتھوں ڈبوئے جانے والے ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق 11 جنوری کو منوڑہ میں باپ کی جانب سے 2 بچوں کو ڈبونے کا واقعہ پیش آ یا تھا، ریسکیو ٹیموں نے 1 بچے کی لاش 4 دن بعد نکال لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش ماڑی پور تھانے منتقل کی گئی ہے جہاں سے اسے اسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ دوسرے بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر میں ڈوبنے سے جواں سال لڑکی سارہ ملک کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے قتل کی دفعات شامل کر لی ہیں

پولیس کے مطابق ملزم کاشف نے 8 سالہ ٹیڈرک اور 6 سالہ کیٹرک کو سمندر میں ڈبویا تھا، پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق نے بیوی کی ناراضگی پر بچوں کو سمندر برد کر دیا تھا۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ ملزم کا دعویٰ ہے کہ بچوں کے قتل کے ساتھ وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا، ملزم عیسیٰ نگری کا رہائشی ہے اور پیشے سے میل نرس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.