بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بادل شدت اختیار کرنے لگے، تیز بارش کا امکان

کراچی کے مشرق اور شمال مشرق میں بادل شدت اختیار کر رہے ہیں جو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید برس سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجریہ کار کے مطابق شہرِ قائد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے ایک گھنٹہ تک جاری رہ سکتا ہے۔

دن کی شدید گرمی کے بعد اب سے کچھ دیر قبل بادلوں نے کراچی کو گھیر لیا اور  شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کراچی میں پھر سے بارش کا امکان ہے، موجودہ اسپیل بہت زیادہ ہیوی نہیں، 22 یا 23 ستمبر کے بعد ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر وغیرہ میں آج اور کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں موجود کم دباؤ میں شامل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں 15 ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب بھی رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.