کراچی ایئرپورٹ پر عراق سے واپس آنے والے 63 زائرین نے قرنطینہ کرنے سے انکار کردیا۔ احتجاج کے باعث بیرون ملک سے آئی دوسری پروازوں کے مسافروں کو مشکل کا سامنا ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے پولیس اور انتظامیہ کو طلب کرلیا۔
کورونا ایس او پی کے تحت زائرین کو 24 گھنٹے قرنطینہ کرنا ہوگا اور جن زائرین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہوگا انہیں مزید 8 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
مجلس وحدت مسلمین کے نائب سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے کہا ہے کہ اربعین کربلا سے پاکستان واپس آنے والوں کا قرنطینہ ختم نہ کیا گیا تو ایئرپورٹ پر آنے والوں کا استقبال کریں گے۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اربعین یا ماتمی جلوسوں پر پابندی لگانا ریاستی جبر ہے۔
Comments are closed.