secure hookup site cd hookups in cochise county best site to hookup with older woman california hookup bar asian girls best hookup subredduts best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع

کراچی کے علاقے کے ڈی اے چورنگی سے فائیو اسٹار جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے، جہاں اب تک  پانی کی نکاسی کا کام شروع نہیں کیا گیا، عملہ اور مشینری بھی موجود نہیں ہے۔

حیدری کے اطراف نالے ابل پڑے، نالوں سے نکالا گیا کچرا سڑک پر موجود ہے، بارش کے باعث کچرا واپس نالوں کے اندر بھی جارہا ہے۔

بارشوں کےپیش نظر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کشتیوں کےہمراہ ناگن چورنگی پہنچ گیاہے ، کشتیوں کے ساتھ ساتھ دو بڑے ٹرکس پر واٹرنگ پمپس بھی لگا دیئے گئے۔

عام تعطیل کے باوجود حیدری مارکیٹ میں کاروباری مراکز کھلے ہیں، برساتی پانی جمع ہونے اور کاروباری مراکز کھلے ہونے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

حیدری پر برساتی پانی کا نکاس نہ ہونے سے کئی گاڑیاں بھی خراب ہوگئیں۔

ملینیم فلائی اوور کے مقام پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے، گلشن اقبال موتی محل کے قریب بھی بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ناگن چورنگی کے قریب بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.