ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

کراچی آرٹس کونسل میں میوزیکل فیسٹیول کا دوسرے روز

کراچی آرٹس کونسل میں میوزیکل فیسٹیول کے دوسرے روز مقامی اسٹارز کے ساتھ یوکرین سے آئیں موسیقار کمالیہ نے بھی اپنے گیتوں سے کراچی والوں کو خوب محضوظ کیا، میوزیکل فیسٹیول اتوار تک جاری رہے گا۔

موسیقار کمالیہ کے علاوہ پروگرام میں احمد جہانزیب، شاہزیب علی، ارمان رحیم سمیت اختر چنال نے بھی فوک، راک اور کلاسیکی موسیقی کے جوہر دکھائے۔

کمالیہ نے اپنی پرفارمنس سے پہلے شائقین کو یوکرین کی جنگ کی متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ یوکرین کے لوگ جنگ جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔

آرٹس کونسل میں تین دن تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ شام 6 بجے سے رات تک جاری ہے جبکہ یہ اتوار کو اپنے اختتام پر پہنچے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.