ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بائیڈن کی پوتی کی شادی

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بائیڈن کی پوتی کی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

بائیڈن کی 28 سالہ پوتی Naomi نے 25 برس کے وکیل Peter Neal سے شادی کرلی۔

نجی تقریب میں ڈھائی سو کے قریب مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں پریس کو دور ر کھا گیا۔

28 سالہ نیومی بائیڈن صدر جو بائیڈن کی سب سے بڑی پوتی ہیں، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.