ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

جمہوریت کا نعرہ لگانے والے مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگ جائے۔

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اقتدار جانےکا اتنا غم لیا کہ قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کا آرمی چیف نہیں ہوتا، آرمی چیف ادارے کا ہوتا ہے۔

(ن ) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو نقصان پہنچائے جانے کے باعث عوام تک مدد نہیں پہنچ رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.