کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 34.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک کی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قائدآباد میں 28.5 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 28 ملی میٹر جبکہ ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اورنگی ٹاؤن اور یونیورسٹی روڈ پر 20 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 10.6 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ میں 9.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مسرور بیس 9 ملی میٹر، فیصل بیس میں 8 ملی میٹر، کیماڑی میں 7 اور نارتھ کراچی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سب سے کم بارش ناظم آباد میں 2.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.