بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دادو کے کیمپ میں بچوں کے لیے سہولیات ناپید

دادو میں سیلاب متاثرین کے کیمپ میں بچوں کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث بچوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

گرمی کی شدت سے بچوں میں پیٹ کے امراض بڑھنے لگے اور بخار کے بھی کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ننھے بچوں کے لیے دودھ کی بھی قلت ہے۔

سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ کیمپ میں کسی قسم کی طبی سہولیات نہیں ہیں۔

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان اور خوراک لے کر اب تک 62 پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ دادو کی تین تحصیلوں میں سیلاب سے لوگ دربدر ہوگئے ہیں، کئی افراد سڑکوں اور بندوں پر کھلے آسمان تلے اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.