بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی میں ڈینگی کی وبا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہر کے بڑے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑگئے ہیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے صورتِ حال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے باوجود کئی مقامات پر پانی میں پھنسے لوگ ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا تھا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں مریض اسپتالوں میں داخل کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 15 اگست کے بعد سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.