بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نظام شمسی میں تبدیلی کرکے زمین کو مزید قابلِ رہائش بنایا جاسکتا ہے

ایک نئی تحقیق کے مطابق نظام شمسی میں کچھ تبدیلیوں سے زمین آج کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ رہنے کے قابل ہوسکتی ہے۔

آج حیاتیاتی سائنس بہت ترقی کرچکی ہے لیکن اب بھی اس…

فلکیاتی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مشتری کا مدار ذرا سا تبدیل ہوجائے تو دنیا کو مزید رہنے کے لائق بنایا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں سائنسدانوں نے زمین، مشتری اور دیگر سیاروں کے مدار کا موازنہ کیا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے اس بنیاد پر ایک نیا شمسی نظام تیار کیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ اگر مشتری کے مدار کو تبدیل کر دیا جائے تو زمین کے مدار پر فرق پڑے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا سیارہ زمین دل کی طرح…

اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین کے کچھ حصے اب کے مقابلے میں سورج کے زیادہ قریب ہوجائیں گے۔

وہ مقامات جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جاتا ہے، وہ بھی گرمی کی وجہ سے بہتر ہوجائیں گے اور اس طرح زمین پر زندگی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

اسی طرح اگر مشتری سورج کے مزید قریب ہوگیا تو زمین کے بڑے حصے منجمد ہوجائیں گے اور زندگی معدوم ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.