بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست، نیب اور وفاق سے جواب طلب

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ کیس میں دوسرے فریق کو سننے کے لیے نوٹس کر رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب اور وفاقی حکومت سے 27 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں بننے والے فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ حسیب حمزہ بازیابی کے بعد پیش ہوگئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گمشدگی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتی ہے، آئی جی اسلام آباد اپنی نگرانی میں اس معاملے کی تفتیش کریں۔

مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ان کا پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا تھا، تاہم 4 سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا، آئین کے تحت پاسپورٹ غیر معینہ مدت تک قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.