آج کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر رہا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار271 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہیں۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے ساتھ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے شدید دھند نے بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں حدِ نگاہ کم ہو گئی۔
آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔
Comments are closed.