وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا اس طرح بڑھنا پریشان کن ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ و دیگر شریک ہوئے۔
وزیر صحت نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک جاپہنچی ہے، فروری 2021 میں 339 اور مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا اس طرح بڑھنا پریشان کن ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کوویڈ کے باعث جنوری 2021 میں 431 مریض انتقال کر گئے، اپریل میں ابتک 72 مریض انتقال کرگئے، اس وقت کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے، کراچی میں 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید 70 وینٹی لیٹرز کا شہر میں اضافہ کیا جارہا ہے، ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اور سہولتوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔
Comments are closed.