کراچی اور اسٹریٹ کرائمز لازم وملزوم ہوگئے، چار ماہ میں کئی جرائم بڑھ گئے، اس سال موبائل فون چھیننےکی وارداتوں میں 15فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال 5846 موبائل فونزچھینےجاچکےہیں، گزشتہ سال کے چار ماہ میں 5074 موبائل فونز چھینے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون چوری کی وارداتوں کی تعداد بھی زیادہ ہوگئی ہے، تاہم اس کا ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیاں چھینے جانے کی وارداتوں میں 15 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ سال اپریل تک 51 گاڑیاں چھینی گئیں، جبکہ رواں سال اب تک 43 چھینی جاچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں تقریباً دگنا اضافہ ہوگیا ہے،2021 کے چار ماہ میں اب تک 997 موٹر سائیکل چھینی جاچکی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے چار ماہ میں صرف 539 موٹرسائیکلیں چھینی گئی تھی، موٹرسائیکلیں چوری کرنے کے واقعات بھی تقریباً 35 فیصد بڑھ گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک 10207 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں، گزشتہ سال چار ماہ میں چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کی تعداد 7591 تھی۔
Comments are closed.