کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں 3 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولی مارکر زخمی کردیا۔
علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا، جسے شہریوں نے تشدد کے بعد آگ لگادی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے ڈاکو کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نظر نہیں آرہی ہے، شہریوں نے اپنے بچاؤ کیلئے خود ہی ڈاکوؤں سے نمٹنا شروع کردیا ہے۔
Comments are closed.