بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کھپت میں بڑی کمی

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کھپت میں بڑی کمی آگئی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونے کا امکان ہے۔

آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رحجان دیکھا گیا ہے۔

آئل کمپنیوں کے مطابق 16 جون کے بعد ڈیزل، پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی آئی ہے جس کے بعد یومیہ کھپت 25 ہزار ٹن سے گھٹ کر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کی بات کرنے والی گزشتہ حکومت ایسےاقدامات نہ کرسکی۔

رپورٹس کے مطابق اگر یہی رحجان برقرار رہا تو آئل امپورٹ کم ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.