بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی بنیادوں پر نفرت اور غصہ بڑھنے پر شہریوں کو تشویش

ملک میں سیاسی بنیادوں پر نفرت اور غصہ بڑھنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 98 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی بنیادوں پر نفرت کم کرنے کی تجویز دی۔ 2 فیصد نے سیاسی بنیادوں پر نفرت بڑھنے سے اتفاق نہیں کیا۔

سروے کے مطابق اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو ہر 10 میں سے 9 پاکستانی یعنی 92 فیصد نے تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ بہتر کہا، صرف 8 فیصد نے لچک کا مظاہرہ کیا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بہتر قرار نہیں دیا۔

سروے میں سامنے آنے والی مزید تفصیلات کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں نے موروثی سیاست کی مخالفت کی۔ 39 فیصد افراد نے کہا کہ سیاسی جماعت کی قیادت کا پہلا حق لیڈر کے بچوں کا ہے۔

81 فیصد افراد نے کہا کہ ان کا سارا گھر ایک ہی پارٹی کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ 19 فیصد نے کہا کہ ان کے گھر میں کئی پارٹیوں کے سپورٹر موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.