منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا

شہرِ قائد کراچی کا آج صبح فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت تھا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آج صبح دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان کراچی میں فضائی آلودگی 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار بھی آج صبح آلودہ تھا جس کے سبب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان لاہور میں فضائی آلودگی 182 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج صبح دلی تیسرے نمبر پر رہا جس کی فضا میں 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی ریکارڈ ہوئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجۂ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.