منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

ملک بے آئین چل رہا ہے: طیف کھوسہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک بے آئین چل رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی ضمانت سے متعلق اُن کے وکیل، لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اگر چالان پیش کر دیا جاتا تو آج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہو جاتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آج کیس کا چالان جمع نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں، تحریری حکم نامہ کے بعد اڈیالہ منتقل کیا جائے گا، انہیں ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے، آج چیئرمین تحریکِ انصاف کو بری کر دینا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی راجہ بازار میں صفحہ لہرایا تھا کہ امریکا نے انہیں دھمکی دی تھی، بھٹو نے بھی ہنری کسنجر کی دھمکی سے قوم کو آگاہ کیا تھا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ سائفر کا ترجمہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں سب کے پاس تھا، کابینہ ممبران کو سائفر کی کاپی بھی دی جاتی ہے، عدالتیں احکامات دیتی ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی کتنی بار ضمانتیں ہوئیں لیکن وہ تاحال گرفتار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.