منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

فاطمہ ہلاکت کیس، فیاض شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی بچی کی تشدد سے ہلاکت کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزم فیاض شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

ہائی کورٹ نے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت خیرپور میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم 7 روز کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر ہائی کورٹ میں پیش ہوا تھا۔

خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کارِ سرکار میں مداخلت کے دوسرے کیس میں 4 روز کے ریمانڈ پر ہے۔

رانی پور حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔

دوسری جانب اسی کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن خیرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کو کل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.