منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائی کورٹ نے صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

پولیس افسران نے عدالت کے روبرو رپورٹ پیش کر دی اور بتایا کہ عمران ریاض خان گھر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس افسران کی رپورٹ کے بعد عدالت نے یہ درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے تھے۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے بتایا تھا کہ عمران ریاض کو بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

خیال ریے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، انہیں متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

اس سے پہلے بھی جولائی 2022ء میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض نے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے واپس گھر بھجوا دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.