حکومتِ سندھ نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاوّل پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 19 اکتوبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
خواتین، بزرگ، بچے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Comments are closed.